Posts

Showing posts from May, 2023

پاکستان‘ عدلیہ اور مسلح افواج

  وطن عزیز میں اگلے روز جو کچھ ہوا‘ جو ہو رہا ہے اور جو کچھ ہونے جا رہا ہے‘ اس پر بیرون ملک مقیم ہر محب وطن پاکستانی کی آنکھ اشک بار ہی نہیں‘ پاکستان سے محبت رکھنے والے پرانی وضع قطع کے ان گورے‘ گوریوں کے دل بھی افسردہ ہیں جنہوں نے اسلام کے نام پر پاکستان کو معرض وجود میں آتے دیکھا تھا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سلسلہ وار ڈومور کے احکامات ڈالر کی اڑان‘ ایک کروڑ بچوں کے سکولوں سے باہر رہنے کا انکشاف‘ مہنگائی‘ بے روزگاری‘ رشوت کے ریٹ میں کئی گنا اضافے اور ملک میں جاری خوفناک سیاسی صورتحال کا غم ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ افواج پاکستان اور عسکری تنصیبات کیخلاف شرپسند عناصر نے دہشت گرد کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ نیم سرکاری عمارتوں‘ جنرل ہیڈ کوارٹرز اور کورکمانڈرز ریذیڈنٹس سمیت پولیس‘ رینجرز اور نیم سرکاری ایجنسیوں کی عمارات میں توڑ پھوڑ اور جناح ہاﺅس کو جس طرح نذر آتش کیا گیا‘ دنیا کے مہذب ممالک میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ توڑ پھوڑ اور گھیراﺅ جلاﺅ کرنیوالے ملک دشمن عناصر کون تھے؟ کورکمانڈروں کی ان رہائش گاہوں تک جہاں چڑیا تک پر نہیں مار سکتی‘ شرپسند عناصر نے کس طرح رسائی حاصل کی؟ ایٹمی قوت کا ا...